لالیگا میں ریال میڈرڈ اور بارسلونا نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

لالیگا میں ریال میڈرڈ اور بارسلونا نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(نیٹ نیوز)اسپینش فٹ بال لیگ، لالیگا میں ریال میڈرڈ اور بارسلونا نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ۔بارسلونا کی ٹیم میسی کی و اپسی کے بعد خاصی مضبوط نظر آئی اور میسی نے دو گول کر کے اپنی اہمیت منوا بھی لی ۔ بارسلونا نے سیویلا کو تین صفر سے میچ ہرایا۔ لیگ کی ٹاپ ٹیم ریال میڈرڈ بھی اپنی فارم برقرار رکھے ہوئے ہے۔ لیگینزکے خلاف میچ میں ایک موقع پر دو دو سے برابر تھا۔ لیکن پھر دو مزید گول کر کے ریال میڈرڈنے میچ بھی جیت لیا اور لیگ میں اپنی پوزیشن بھی برقرار رکھی ۔