رنگ روڈ ، ٹول پلازہ فیس میں تیسری مرتبہ اضافہ ، شہری پریشان

رنگ روڈ ، ٹول پلازہ فیس میں تیسری مرتبہ اضافہ ، شہری پریشان

لاہور (اقبال بھٹی)لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے رنگ روڈٹول پلازوں پر رواں مالی سال میں تیسری بار ریٹ بڑھادیے،رواں مالی سال کے شروع میں پرچی فیس 15 روپے فی گاڑی تھی ، بعد میں20اور اب 30روپے فی گاڑی وصول کئے جا رہے ہیں۔ فیس میں اضافے سے عوامی حلقوں میں بڑا غم وغصہ پایا جا رہا ہے اس پر لاہور رنگ روڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ کے ٹول پلازوں کا چارج اب اتھارٹی کے پاس نہ ہے ،بلکہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے اور ان کو 25سال کے لئے دے دیا گیا ،جس کے عوض ایف ڈبلیو اولاہور رنگ روڈ سدرن لوپ فیز ٹو اور تھری بنا رہا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو ریٹ اب بڑھ چکے ہیں وہ نومبر 2018تک نہیں بڑھیں گے کیونکہ اب اس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن ہو گیا ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور رنگ روڈ کے ٹول پلازوں کے ریٹ جی ٹی روڈ اور موٹر وے کی نسبت بہت کم ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...