عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں،ذکر اللہ مجاہد

عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے کے امن و استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ خطے کے باشندے بھارتی دہشت گردی سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے سی پیک منصوبہ شروع ہوا ہے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ۔بھارت پاکستان میں امن اور ترقی کو برداشت نہیں کر پا رہا ۔

اس پر عالمی طاقتوں اور خاص کر اقوام متحد اور دیگر عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی ریاستی دہشت کو روکنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہو ں نے کہا کہ امریکہ خواہش سے بڑھ کر بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل اور اشتعال انگزی سے باز رکھنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے ۔بھارت کا امریکی ثالثی کو مسترد کرنا بھارتی روائتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ ہے جو وہ ہمیشہ سے کرتا آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس خطے کی امن کی بربادی کا ذمہ دار جمہوریت اور انسانیت کا علمبردار بھارت ہے جو کشمیر کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کروا کے ملکی استحکام کو کمزور کر رہا ہے ۔