شہر میں گندم کی خریداری کے 4مرکز قائم کئے جائیں گے

شہر میں گندم کی خریداری کے 4مرکز قائم کئے جائیں گے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے شہر میں گندم کی خریداری کیلئے چار مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مراکز رائیونڈ ،برکی، رکھ چھبیل اور کاہنہ میں قائم کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید بتایا کہ گندم خریداری مراکز پر کرسیاں ،پنکھوں اور پانی جیسے دیگر انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران گندم خریداری مراکز کی نگرانی کریں گے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ بار دانہ کی تقسیم شفاف ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...