ایل ڈی اے کے 6افسروں کو مستقل بنیادوں پر ڈائریکٹر بنا دیا گیا
لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر6افسروں کو مستقل بنیادوں پر ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ۔ ان میں لاء ڈائریکٹوریٹ کے پانچ ڈپٹی ڈائریکٹر محمدرشید ‘شفیق احمد ‘عبد الحفیظ‘سید عامر حسن اور محمد انور صدیقی اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ خالد محمود شیخ شامل ہیں۔