انسداد ڈینگی سکواڈ ، 900اہلکار مستقل نہ ہو سکے ، احتجاج کی دھمکی

انسداد ڈینگی سکواڈ ، 900اہلکار مستقل نہ ہو سکے ، احتجاج کی دھمکی

  



لاہور(جاوید اقبال ) صوبائی دارالحکومت میں انسداد ڈینگی سکواڈ کے 900ملازمین نے ملازمتیں ریگولر نہ کرنے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی اور ڈینگی سکواڈ سے خود کو الگ کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے لئے ملازمین نے احتجاجی تحریک چلانے کے لئے ایک ایکشن کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی سکواڈ جس کے ملازمین گریڈ ایک سے 17تک ہیں اور گزشتہ سات سالوں سے بطور ورک چارج کام کررہے ہیں یہ ایسا بد قسمت سکواڈ ہے جس کو نہ تو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے نہ ہی عید اور نہ ہی کسی قومی تہوار کے موقع پر انہیں کوئی چھٹی دی جاتی ہے اگر ان کو ریگولر نہ کیا گیا تو پھر یہ لوگ کام چھوڑ کر سڑکوں پر آجائیں گے ۔اس سلسلے میں سکواڈ نے ہر ٹاؤن کی سطح پر ایکشن کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں اور اس سلسلے میں احتجاج کے لئے پیشنٹ پروٹیکشن کونس آف پاکستان کے چیئرمین حاجی غلام حسین اور صدر جاوید دین سے بھی انہوں نے گزشتہ روز ملاقات کی اور کونسل کو ملازمین کے تحفظ کی جدوجہد میں شریک ہونے کی دعوت دی جس پر انہوں نے رضا مندی ظاہر کی کونسل کے صدر جاوید دین نے کہا کہ وہ ایسے ملازمین جو لوگوں کو ڈینگی سے بچانے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ان کی ملازمتوں کے تحفظ کے لئے وزیر اعلی پنجاب سے بھی بات کریں گے اور اگر بات نہ بنی تو پھر عدالت عالیہ سے بھی رجوع کریں گے ۔اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو ایک مراسلہ بھجوایا جس میں کہا گیا ہے کہ اینٹی ڈینگی سٹاف سال 2011 سے مسلسل محنت اور تگ و دو سے کام کر رہا ہے اور ان سالوں 2011 سے لیکر 2017 تک ڈینگی جیسی موزی مرض سے نہ صرف لڑ رہے ہیں بلکہ جانیں بھی دیں۔ اور اب تک بارہا میٹنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس ڈینگی سٹاف کی تعریفیں کیں اور اسناد بھی تقسیم کیں۔جس میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈینگی سٹاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عزم کو پورا کرنے کے لیے دن رات کام کیا اور اِس دوران تمام اسلامی تہوار عیدیں تعطیلات اور اتوار تک کی چھٹیوں تک کی قربانی دی اوراِس سلسلے میں ڈی جی صحت نے دسمبر 2015 میں بھی ایک مراسلہ جاری کیا جس میں سٹاف کی مستقلی کا کہا گیا اور ساتھ ہی تعطیلات پر کام کرنے کا معاوضہ دینے کا کہا گیا لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد نے کئی دفعہ معاوضہ دینے کا کہا اور لا تعداد میٹنگ میں مستقلی سٹاف کے لیے سمری بنانے اور اُس پر عمل درآمدگی کا وعدہ کیا گیالیکن اس پر بھی کوئی عمل درآمد نہیں ہو ا یہ تمام وعدے ڈینگی سٹاف کے لیے جھوٹے وعدے ثابت ہوئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...