ڈپریشن کے خاتمے کے لئے پالیسی وضع کرنا ہو گی،ڈاکٹر ایس ایم قیصر

ڈپریشن کے خاتمے کے لئے پالیسی وضع کرنا ہو گی،ڈاکٹر ایس ایم قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپوٹر)ڈپریشن سمیت ذہنی امراض پر قابو پانے کیلئے قومی سطح پرپالیسی وضع کی جائے،تربیت یافتہ ماہرین نفسیات کی قلت دور کی جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر ’’ڈپریشن‘‘ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے اس موقع پر اس مسئلے کو اُجاگر کرنے اور اس مرض کے بارے میں پاکستان کی عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ڈپریشن ایک عام اور سنگین طبی بیماری ہے جو آپ کی محسوسات ، سوچ اور عمل پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ خوش قسمتی سے یہ ایک قابل علاج بیماری ہے۔ڈپریشن کی بدولت اُداسی یا زندگی کی مختلف سرگرمیوں میں عدم دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔