ہسپتالوں میں ہیپا ٹائٹس کی ادویات ختم تحریک التواء اسمبلی میں جمع

ہسپتالوں میں ہیپا ٹائٹس کی ادویات ختم تحریک التواء اسمبلی میں جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کی ادویات ختم ہونے سے 50 ہزار مریضوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی پنجاب کے 80 ہسپتالوں میں 60 ہزار مریض رجسٹرڈ جبکہ محکمہ صحت صرف 10 ہزار کے لئے ادویات خرید سکا۔ ہسپتالوں میں مہینوں سے ادویات غائب ہیں۔ دوا میں ناغہ کی وجہ سے بیماری کم ہونے کے بجائے بڑھنے لگی۔ صوبہ میں مریضوں کی اصل تعداد لاکھوں میں ہے جنہیں ہسپتالوں میں رجسٹرڈ بھی نہیں کیا جا رہا مہنگی دوا خریدنا عام مریض کی استطاعت سے کہیں باہر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...