پرائس مجسٹریٹوں کے 734مقامات پر چھاپے،61گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے 734مقامات پر چھاپے،61گرانفروش گرفتار

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے734مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر24دکانداروں کے چالان کیے جبکہ72,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،61افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر61افراد کو گرفتار کروایا گیا۔24 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔۔

ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...