تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری ٹریڈرز ونگ نامزد
لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کی قیادت نے ملک زمان نصیب کو تحریک انصاف سینٹر ل پنجاب کاڈپٹی سیکرٹری ٹریڈرز ونگ نامزد کر دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینگے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، نئی ذمہ داریاں ملنے پر ملک زمان نصیب نے کہا کہ پارٹی نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتروں گا اور مستقبل میں تاجروں کو تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرونگا