چائلڈ رائٹس موومنٹ کے وفد کا دورہ چائلڈ پروٹیکشن بیور و

چائلڈ رائٹس موومنٹ کے وفد کا دورہ چائلڈ پروٹیکشن بیور و

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈپروٹیکشن بیوروصبا صادق کی خصوصی دعوت پر چائلڈ رائٹس موومنٹ کے وفد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا جس میں چائلڈ رائٹس موومنٹ کے تحت بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی مختلف این جی اوز کے نمائندے شامل تھے۔ اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کی سربراہی میں اجلاس بھی ہوا جس میں افتخار مبارک (چائلڈ رائٹس موومنٹ)، نبیلہ فیروز بھٹی(سنجوگ)،ثناء خواجہ (گود)راشدہ قریشی (چائلڈ رائٹس موومنٹ) ، سیدہ رابعہ (ایس او ایس)، عظمیٰ عاشق(دی سالویشن آرمی) اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بحالی کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیور واور مختلف این جی اوز کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیور وصبا صادق نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیور واور این جی اوز مل کر بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بحالی کیلئے کام کریں گے اور اس سلسلے میں تمام این جی اوز سے آراء بھی لی جائیں گی اوران کی مدد بھی کی جائے گی۔ اس موقع پر وفد کو بیورو کے مختلف سیکشن کا دورہ بھی کرایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...