لارڈ میئر کا دورہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس،بزرگوں کے ساتھ بات چیت

لارڈ میئر کا دورہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس،بزرگوں کے ساتھ بات چیت

لاہور(لیڈی رپورٹر)لارڈ مئیر کرنل( ر) مبشر جاویدنے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کیا۔ سب سے پہلے انہوں نے پاک مکتب مدرسہ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کی۔اس کے بعد انہوں نے سوشل ویلفیئرکمپلیکس میں موجود سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اداروں کا بھی وزٹ کیا۔ جن میں کاشانہ، دارلفلاح، دارلسکون، عافیت، گہوارہ، نشیمن اور چمن شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عافیت میں مقیم بزرگوں کے ساتھ ملاقات کی اورسب سے بات چیت بھی کی۔خاص طور پر چمن اور گہوارہ میں رہنے والے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزارہ اور ان میں گھل مل گئے۔ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر وحید اختر انصاری نے لارڈ مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاویدکو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تمام محکمانہ امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اس کے علاوہ معاشرے میں غریب اور پسماندہ طبقات بوڑھوں، بچوں اور خواتین کو دی جانے والی سروسز اور کارکردگی کے بارے میں بھی بتایا۔اس موقع پر لارڈ مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاویدنے کہا کہ حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر معاشرے کے نادار اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح نادار افراد کی بہتری کے لیے کوشاں رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...