پانامہ لیکس کا فیصلہ ملکی سیاست کا رخ متعین کرے گا،ملک عثمان حمزہ

پانامہ لیکس کا فیصلہ ملکی سیاست کا رخ متعین کرے گا،ملک عثمان حمزہ

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ ملکی سیاست کا رخ متعین کرے گا کامیابی عمران خان کے حصے میں آئے گی آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی وفاق سمیت ملک بھر میں حکومت بنائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مال بناؤ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اب ملک پر نوجوان قیادت حکمرانی کر ے گی تحریک انصاف نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے ۔ وہ حلقہ میں یوتھ ونگ کی ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ان کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف کی اصل پاور نوجوان قیادت ہے اس کے بغیر پارٹی کا تصور ہی ناممکن ہے پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے نوجوانوں کو اسمبلیوں تک رسائی مہیا کی ہے ماضی میں اس طرح کی مثال نہیں ملتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...