بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں،حاجی بشارت

بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں،حاجی بشارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار)مسلم لیگ( ن) کے نومنتخب ڈپٹی مئیر نشتر ٹاؤن راؤ شہاب دین اورچیئرمین حاجی بشارت علی نے گذشتہ روزیونین کونسل 247 میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا راو شہاب دین،چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت نے عوام اور لیگی کارکنوں سے گفتگو کے دوران کہاکہ میں اپنے قائد میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف ،رانا مبشر اقبال ، طلحہ برقی اور محکمہ پبلک ہیلتھ کا حلقہ میں معیاری ترقیاتی کام کرنے اورکروانے پر بے حد مشکور ہوں ،انہوں نے مزید کہا کہ نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی اداروں کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہوتاہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف خود مضبوط بلدیاتی نظام کے خواہاں ہیں