آپریشن ردالفساد تیز کیاجائے ، فیاض بھٹی

آپریشن ردالفساد تیز کیاجائے ، فیاض بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 154کے صدر فیا ض بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس ملک میں دہشت گردوں کی پشت پناہی حکمران خود کرتے ہوں وہاں دہشت گردی کو روکا نہیں جاسکتا اورردالفساد آپریشن کو تیز کیاجائے ۔ دہشت گردوں کے مقابلے میں اسلحہ اٹھانے کے بجائے دہشت گردی کے اسباب پر غور کرنا چاہیے نیشنل ایکشن پلان پرعمل ہو تا تو آج دہشت گردی کانام ونشان مٹ چکا ہو تا۔ وفاقی وزرا دہشت گردی کی ڈھکی چھپی جب کہ ایک صوبے کے وزرا اعلانیہ حمایت کرتے ہیں۔، وفاق کو پالیسیاں ٹھیک کرنا ہوں گی، اگر حکومت کی پالیسیاں اور نیتیں ٹھیک ہوتیں تو فیصلے اور نتائج بھی بہتر ہوتے۔تحریک انصا ف ملک میں ہو نے والی دہشتگر دی کی مذ مت کر تی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...