مجلس تحقیقات اسلامی اور کل مسالک علما بورڈ کے اشتراک سے تربیتی ورکشاپ

مجلس تحقیقات اسلامی اور کل مسالک علما بورڈ کے اشتراک سے تربیتی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان میں جمہوریت کی ترقی اور استحکام کے لیے متحد ہیں، جمہوریت کی ترقی اور استحکام کا عزم رکھتے ہیں ، قومی شعور کو بڑھانے اور پروان چڑھانے کے لیے کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار لاہور میں مجلس تحقیقات اسلامی اور کل مسالک علما بورڈ کے اشتراک اور تعاون سے مختلف مسالک کے علما کے لیے ایک دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے آخر میں کیا گیا ۔ ورکشاپ کا موضوع ’جمہوریت کے فروغ میں علما کا کردار تھا ۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد مختلف مسالک کے مذہبی لیڈر شپ کے درمیان ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں جمہوریت کی ترقی اور استحکام کے لیے ان کے کردار اور استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا ۔اس موقع پر لیاقت بلوچ ، مولانا زاہد الراشدی چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی، مولانا عاصم مخدوم ، مولانا تحمید جان اور ڈاکٹر حافظ عبد الغنی نے شرکا کو مختلف اہم موضوعات پر پریزنٹیشن دی۔مختلف مسالک کے نمائندہ علما میں حافظ کاظم رضا نقوی ، مولانا مخدوم منظور احمد ، مفتی سید عاشق حسین شاہ ، مولانا شکیل الرحمان ناصر ، مولانا عبد الروف ملک ، مولانا اسد اللہ فاروق، حافظ نعمان حامد ، سید نو بہار شاہ ، علامہ وقار الحسنین نقوی ، علامہ اصغر عارف چشتی اور ان کے علاوہ دیگر علما موجود تھے ۔ورکشاپ کے آخر میں تمام شرکا کے درمیان اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔