البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے وفد کی یوسی 63آمد،چیئرمین کے ساتھ ملاقات

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے وفد کی یوسی 63آمد،چیئرمین کے ساتھ ملاقات

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی کمیونیکیشنز ٹیم نے سینئر منیجر آپریشنز یشار گینج کی قیادت میں جمعرات کے روز یونین کونسل63 کے چیئرمین شاہد محمود سے یوسی آفس میں ملاقات کی ۔ میٹنگ میں علاقے کی موجودہ صفائی کی صورتحال اورمستقبل میں انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یوسی چیئرمین نے البیراک کے جاری فیلڈ آپریشنز کو سراہا۔

ٹیم نے صفائی سے متعلق شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے مختلف طریقوں کے بارے میں چیئرمین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پرالبیراک کے ڈپٹی منیجرآپریشنز عمیر رفیع اور اسسٹنٹ منیجرزکمیونیکیشنز سعدیہ رفیق، سہیل محمود اور مبشر تنویر موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...