مٹھی بھر عناصر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں،عمر کسانہ

مٹھی بھر عناصر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں،عمر کسانہ

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد عمر کسانہ نے بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھی بھر عناصرملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ناکام ہونگے۔

اپنے مذمو م ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکتے، ایسے بزدلانہ حملے پاک فوج اور عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی تمام تر توجہ نیشنل ایکشن پلان پر مرکوز کرے ، عوام کے جا ن و مال کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تروسائل کو بروئے کار لانا ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...