ن لیگی حکومت کے اقدامات سے ریاستی ادارے کمزور ہوئے، یاسر گیلانی

ن لیگی حکومت کے اقدامات سے ریاستی ادارے کمزور ہوئے، یاسر گیلانی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں بہتر طرز حکمرانی کا قیام نہیں کر سکی جس کی اصل وجہ منظور نظر افراد کو نوازنا ہے۔

، ن لیگی حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے ریاستی ادارے ہمیشہ کمزور ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ان رپورٹوں میں پاکستان رشوت ستانی اور اقربا پروری کے اعتبار سے چند سر فہرست ملکوں میں شامل ہوتا ہے۔ ملک بدامنی ، لاقانونیت، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے، گینگ وار ، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم کا گڑھ بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات پانامہ لیکس پر عدالتی فیصلے میں اپنے مستقبل کو دیکھ رہے ہیں، معاشی اور سماجی انصاف کی مضبوط بنیاد رکھے بغیر ملک و قوم کی ترقی خواب ہی رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...