دہشتگردوں نے فوجیوں پر بزدلانہ حملہ کیا،اظہر حسین

دہشتگردوں نے فوجیوں پر بزدلانہ حملہ کیا،اظہر حسین

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل 114چودھری اظہر حسین نے بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم کے ساتھ دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان مردم شماری جیسے قومی فریضہ میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے لیکن دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی لیکن ایسی کارروائیاں پاکستانیوں کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...