دینی جماعتیں آج یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منائیں گی

دینی جماعتیں آج یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منائیں گی

لاہور(خبر نگار)کل جماعتی ’’تحریک ناموسِ رسالت ؐ‘‘ میں شامل جماعتوں جے یو آئی،جے یو پی،جماعت اسلامی،جمعیت اہلحدیث،تحریک ملت جعفریہ اور تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف آج ملک بھر میں یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ منانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں اجتماعات جمعہ پر علماء و خطباء بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے لاکھوں عوام الناس سے مذمتی قرار دادیں پاس کرائینگے ۔نیز فیس بک پرگستاخ مواد مکمل طور پر ختم نہ کرنے اور عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک فرار ہونیوالے گستاخ بلاگرز کی انٹرپول سے عدم گرفتار ی کیخلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت آج لاہور سمیت ملک کے مختلف بڑے شہروں کی مساجدکے باہر بعد نمازِ جمعہ احتجاجی جلوس نکالے و مظاہرے کریگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...