3140میگاواٹ کے تین بجلی گھروں کی تعمیر تاخیر کا شکار ہے ،نوشین

3140میگاواٹ کے تین بجلی گھروں کی تعمیر تاخیر کا شکار ہے ،نوشین

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت کے دعوؤں کے برعکس 3140میگاواٹ کے تین بجلی گھروں کی تعمیر تاخیر کا شکار ہے ،شدید گرمی میں شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گا۔

، ایک بیان انہوں نے کہاکہ چند دن گرمی پڑنے سے لوڈ شیڈنگ بارہ گھنٹے تک پہنچ گئی جس کا اعتراف وفاقی وزیر پانی و بجلی بھی کرچکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بارش سے کچھ صورت حال بہتر ہوئی حکومت صرف بارش پر انحصار کرتی ہے عملی طو ر پر حکومت کی کارکردگی صفر ہے ، حکومت کے پاس کسی بھی حوالے سے حکمت عملی نہیں ہے، حکومت قرضوں کو بر وقت خرچ نہیں کرسکی ہے ، اے ڈی بی پی قرض کے عدم استعمال پر پاکستان کو 70لاکھ ڈالر کا جرنامہ ہوگا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے مختلف منصوبوں کے لئے 6ارب روپے 40کروڑڈالر کا قرض فراہم کیا اس میں صرف ایک ارب 80کروڑ ڈالر ہی خرچ ہوسکے ،غیر استعمال شدہ فنذ زپر پاکستان کو کٹمنٹ فیس ادا کرنا ہوگی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...