تحریک انصاف تعلیم کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہے،سعدیہ سہیل
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تعلیم کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہے تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف تعلیم کے شعبے کو خاص اہمیت دیتی ہے خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت نے خاطر خواہ اصلاحات کی ہے ، تعلیم کے شعبے میں خیبر پختونخوا کو پورے ملک کیلئے مثال بنائیں گے ،اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تین مختلف نظام تعلیم قوم کے ساتھ زیادتی ہے پاکستان کی ترقی کیلئے تعلیم کو آپشن نہیں بلکہ لازمی قرار دیا جانا چاہیے۔
22 لاکھ بچے دینی، 8 لاکھ انگلش میڈیم اور سوا تین کروڑ بچے سرکاری سکولوں میں پڑھ رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پرائمری سطح پر بالخصوص بچیوں میں تعلیم کے حصول کیلئے کی جانیوالی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔