حکومت و اپوزیشن اقلیتو ں کی بہتر ی کیلئے متحد ہو جائیں،خلیل طاہر

حکومت و اپوزیشن اقلیتو ں کی بہتر ی کیلئے متحد ہو جائیں،خلیل طاہر

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ اقلیتوں،انسانی حقوق کے تحفظ اور صنفی مساوات کے فروغ کیلئے تمام اپوزیشن و حکومتی اراکین اسمبلی متحد اور متفقہ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔بین الاقوامی برادری موجودہ حکومت کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کی جانے والی تاریخی قانون سازی اور فلاحی ا قدامات کو سراہتی ہے۔ انہوں نے یہ بات ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہیومن فرینڈز پارلیمنٹیرین کاکس(Caucus) کے اہم اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر جینٹ سپن(Jeanette Seppen),،سفیر برائے انسانی حقوق کیس وان بار(Kees Van Baar)،فرسٹ پولیٹیکل سیکرٹری مارٹن بیر تھوزن(Martin Beerthuizen)،کنوینر کاکس ایم پی اے شہزاد منشی،چیئرمین ساجد کرسٹوفر،اراکین صوبائی اسمبلی کانجی رام،راحیلہ خادم حسین،احسن ریاض فتیانہ،عظمیٰ بخاری،بشریٰ انجم بٹ،سعدیہ سہیل رانا،تہنیہ نون کے علاوہ اقلیتوں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...