عوام پر وسائل خرچ کئے بغیر ترقی کا تصورممکن نہیں، نسیم زہراء

عوام پر وسائل خرچ کئے بغیر ترقی کا تصورممکن نہیں، نسیم زہراء

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف اربن لاہور کی نائب صدر اور کنٹونمنٹ بورڈ کی ممبر نسیم زہراء نے کہا ہے کہ عوام پر وسائل خرچ کئے بغیر ترقی کا تصورممکن نہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ لا قا نونیت اور کرپشن ہے، صوبے کی عوام کی اکثریت صاف پانی، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات دینے کی بجائے حکمرانوں کی ترجیح سڑکیں اور پل ہیں عوام نے مسلم لیگ ن کے طرز حکمرانی کو مسترد کر دیا ہے اور تحریک انصاف کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔

مزید برآں انہوں نے مردم شماری کی ٹیم پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہید ہونے والوں کے بلندی درجات، زخمیوں کی صحت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...