یونین کونسل 81میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ بہت جلد ہو جائے گا : امیر محمد گجر

یونین کونسل 81میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ بہت جلد ہو جائے گا : امیر محمد گجر

لاہور (فورم :دیبا مرزا :تصاویر :ندیم احمد :اہتما م :آصف شاہ )چیئر مین یو نین کو نسل 81 امیر محمد گجر نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام بہت جلد مکمل طور پر فعال ہو نے کے بعد منتخب نمائندوں کو اختیارات مل جائیں گے ۔مسلم لیگ (ن) نے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کے دل جیت لئے ہیں ،یو نین کونسل کا سیوریج لائن اورپا نی کا دیر ینہ مسئلہ بہت جلد حل ہو جائے گا ،پینے کے صاف پا نی کی لائنیں بھی بچھائی جا رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیا دوں پر حل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ’’پاکستان فورم ‘‘میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلد یا تی نظام عوامی مسائل کے حل کا واحد ذریعہ ہے، اس نظا م کو با ا ختیار ہو نے میں تھو ڑا وقت تو لگے گاپھر اس کے ثمرات بھی عوام تک پہنچیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوا می مسائل کو ہنگا می بنیا دوں پر حل کر نا میر ی اولین تر جیحا ت میں شامل ہے ۔ایک روز قبل بیدیا ں روڈ پر دہشت گردا نہ حملے کی پر زور مذمت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پا کستان روز بروز تر قی کے منا زل طے کر رہا ہے جس کی و جہ سے پا کستان دشمن عنا صر ایسی کاروائیا ں عمل میں لا تے ہیں تا کہ پا کستا ن کو نقصان پہنچا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم پو ری طر ح متحد ہے اور ہم ایسے حملو ں سے ڈر نے والے نہیں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...