سلامتی کونسل میں شام کیخلاف قرار داد پر ووٹنگ روس کی دھمکی کے باعث ملتوی

سلامتی کونسل میں شام کیخلاف قرار داد پر ووٹنگ روس کی دھمکی کے باعث ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ روس کی جانب سے ویٹو کی دھمکی کے باعث ملتوی ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں کیمیائی حملے کے خلاف امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کروائی گئی تھی جس میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم روس کی جانب سے ویٹو کی دھمکی کے باعث سلامتی کونسل میں شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ پر ملتوی کر دی گئی۔روسی وزارت خارجہ کا کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد ناقابل قبول ہے، مسودے میں تبدیلی نہ کی گئی تو اسے ویٹو کر دیں گے۔ روس کی جانب سے ویٹو کی دھمکی کے باعث قرارداد پر دوبارہ رائے شماری آج ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ روس شامی صدر بشارالاسد کی حمایت سے متعلق دوبارہ غور کرے۔

مزید :

علاقائی -