اورینٹ ایم مکین پاکستان ایم سی بی بینک کا کریٹیو اینڈ سٹریٹجک پارٹنرمقرر

اورینٹ ایم مکین پاکستان ایم سی بی بینک کا کریٹیو اینڈ سٹریٹجک پارٹنرمقرر

لاہور(پ ر)پاکستان کی ایڈورٹائزنگ انڈسٹری میں ایک بڑی پیش رفت ، ایم سی بی بینک نے اورینٹ ایم مکین پاکستان کی اپنے کریٹیو اینڈ سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر تقرری کر دی ہے ۔ اس موقع پرمعاہدہ پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں ڈویژنل ہیڈکارپوریٹ کمیونیکیشن اینڈ مارکیٹنگ ایم سی بی بینک سید فواد مہدی کا کہنا تھا عہد حاضر میں ایم سی بی بینک جیسے بڑے ادارے کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایک ایسے ادارے کیساتھ فعال شریک بنے جسے نہ صرف کاروبار کی مکمل سمجھ اور جانکاری ہوبلکہ میڈیا اور ارتقاء کے مراحل سے گزرتی ہوئی کاروباری ضروریات میں ہونیوالی جدید ترین تبدیلیوں کا بھی علم ہو۔جبکہ اورینٹ ایم مکین پاکستان کے سی ای او منصور کریم کا کہنا تھا اورینٹ ایم مکین کے پاس ملک کے سب سے بڑے ،بہترین و جدید بینک ایم سی بی بینک کیساتھ کام کیلئے ضروری انفراسٹرکچر ،تجربہ اور فراست موجود ہے ، یہ شراکت داری ہمارے لئے اعزاز کا باعث ہے ۔اورینٹ ایم مکین پاکستان کی سب سے بڑی ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں میں سے ایک ہے اور1993 سے نامور مکین گروپ کا حصہ ہے۔پانچ دفاتر، نوجوان اور تخلیقی صلاحیتوں سے ہمکنار ٹیم کی بدولت اورینٹ ایم مکین پاکستان ہمیشہ سے وہ ایجنسی رہی ہے جسے کلائنٹس اور انڈسٹری میں موجود دیگر ایجنسیوں سے ہمیشہ تعریف اور عزت ملی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...