افغانستان میں جنگ ختم نہیں ہوئی، امن عمل تعطل کاشکارہوگیا، ناصر جنجوعہ

افغانستان میں جنگ ختم نہیں ہوئی، امن عمل تعطل کاشکارہوگیا، ناصر جنجوعہ

اسلام آباد (آئی این پی )مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان،پاکستان کے درمیان مختلف قسم کاتعاون افغانستان کیلئے مددگارہے، افغانستان میں امن پاکستان سمیت دنیا کے ہرملک کے مفاد میں ہے، افغانستان میں ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی،وہاں امن اورمفاہمتی عمل تعطل کاشکارہوگیا ہے۔ مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے سابق امریکی مشیرسلامتی امورسٹیفن ہیڈلی کی زیرقیادت وفد نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی پرگفتگو کی گئی۔ملاقات میں نئی امریکی انتظامیہ کی افغان پالیسی پر بھی بات چیت۔اس موقع پر ناصرجنجوعہ نے کہاکہ افغانستان،پاکستان کے درمیان مختلف النوع تعاون افغانستان کیلئے مددگارہے، افغانستان میں امن پاکستان سمیت دنیا کے ہرملک کے مفاد میں ہے۔ چارفریقی رابطہ گروپ کاافغان مفاہمتی عمل میں اہم کردارہے، چارفریقی رابطہ گروپ کوجلددوبارہ فعال کرنیکی ضرورت ہے۔

ناصر جنجوعہ

مزید : علاقائی


loading...