مصباح الحق نے کھلاڑی اور کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

مصباح الحق نے کھلاڑی اور کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا نام روشن کیا ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کیرےئر کے عروج پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا بلاشبہ مصباح الحق نے کھلاڑی اورکپتان کی حیثیت سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اورپاکستان کرکٹ کے لئے مصباح الحق کی شاندارخدمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے کرکٹ کے میدان میں شانداراننگز کھیلی ہے۔کرکٹ کے میدان میں مصباح الحق نے اپنے کردار اور کھیل سے ملک و قوم کانام بلند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کا کرکٹ کیرےئر سپورٹس مین سپرٹ کا آئینہ دار ہے۔مصباح الحق کاپاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہوتا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...