پاک فضائیہ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پاک فضائیہ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پشاور (آن لائن) پشاور کے علاقے متنی میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں طیارے کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ پائلٹ محفوظ رہا ۔ سکیورٹی حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کے روز پشاور کے نواحی علاقے متنی میں سرہ خاورہ کے مقام پرپیش آیا ۔ بتایا گیا ہے پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے مشاق نے ایک کھلے میدان میں کریش لینڈنگ کی جہاں فصل کاٹی گئی تھی اور میدان بالکل خالی تھا ۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا ۔ حادثے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری سمیت حفاظتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور اپنا کام شروع کردیا ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حادثے سے پاکستان فضائیہ کو آگاہ کردیا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...