سعودی ایئر لائنز، پی آئی اے اور ایمرٹس ایئر لائنز کا عمرہ کرایوں میں اضافہ

سعودی ایئر لائنز، پی آئی اے اور ایمرٹس ایئر لائنز کا عمرہ کرایوں میں اضافہ

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی ایئر لائنز، پی آئی اے اور ایمرٹس ایئر لائنز نے 15مئی سے 10 سے 14 ہزار عمرہ کرائے بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ رمضان المبارک میں عمرہ کے لئے جانے والوں کو سعودی ایئر لائنز نے 10ہزار، پی آئی اے 10ہزار، ایمرٹس ایئر لائنز14ہزار کرایہ بڑھانے کی نوید سنا دی۔ مصنوعی ڈیمانڈ بڑھانے کے لئے ایئر لائنز کے سسٹم میں ہاؤس فل کے بورڈ لگا دیئے، مصنوعی قلت پیدا کر کے رمضان المبارک میں عمرہ کرنے والوں کو بلیک میل کرنے کا منصوبہ تیار، عمرہ کمپنیوں نے بھی عمر اپروول ڈیڑھ سو سے دوسو ریال مہنگی کر دی۔ مکہ مکرمہ کے ہوٹلر بھی دو سو فیصد مہنگے کرنے کا اعلان کر دیا۔ رمضان عمرہ اکانومی پیکیج سوا لاکھ روپے سے شروع ہو کر فائیو سٹار پیکیج5لاکھ تک ہو جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...