نیب نے کروڑوں کی کرپشن میں ملوث خواجہ جہانزیب کو گرفتار کر لیا
لاہور( خبرنگار) نیب لاہور کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ملزم خواجہ جہانزیب صالح کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ٹیوٹا گارڈن موٹرز کرپشن کیس میں مرکزی ملزم بتایا گیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق ملزم خواجہ جہانزیب کے خلاف شہریوں سے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹنے کا الزام ہے۔ نیب حکام کے مطابق ملزم عرصہ درازسے روپوش تھا،خفیہ اطلاع پر ملزم کو گزشتہ روز مال روڈ سے گرفتار کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ کیلئے آج صبح احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد تفتیش کے دوران ریکوری کی جائے گی۔