ہائر ایجوکیشن نے پمسٹ لاہور کیمپس کو غیر قانونی قرار دیدیا

ہائر ایجوکیشن نے پمسٹ لاہور کیمپس کو غیر قانونی قرار دیدیا

لاہور(حافظ عمران انور)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پریسٹن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کیمپس کو غیر قانونی قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق (PIMSAT) کراچی نے 2009ء میں صوبائی دارلحکومت لاہور میں اپنا کیمپس قائم کیا لیکن پریسٹن انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ کی جانب سے ایچ ای سی کے قوائدو ضوابط کو نظر اندار کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر طلبا وطالبات کو مذکورہ کیمپس میں داخلے دے دئیے گئے علاوہ ازیں یونیورسٹی کی طرف سے لاہور کیمپس میں کچھ ایسے بھی شعبہ جات قائم کئے گئے جن کو مین کیمپس میں پڑھایا نہیں جارہا تھا۔مراسلہ کے مطابق ایچ ای سی کی طرف سے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کو ایک خط لکھا گیا جس میں قوائد وضوابط وپورے نہ کرنے پر پریسٹن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کیمپس کیخلاف فوری طورپر کاروائی کی ہدایت دی گئی تھی جس کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ایچ ای سی کی شرائط وضوابط پوری نہ کرنے پر (PIMSAT)لاہور کیمپس کو غیر قانونی قراددیدیا۔مراسلہ کے مطابق 2009ء سے 2016ء تک تقریبا20ہزار طلباوطالبات پریسٹن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کیمپس سے ڈگریاں حاصل کرچکے ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کریگا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...