مناواں ، دکھی شوہر کی تیل چھڑک کر خود سوزی ، بیوی بچاتے شدید جھلس گئی

مناواں ، دکھی شوہر کی تیل چھڑک کر خود سوزی ، بیوی بچاتے شدید جھلس گئی

لاہور ( خبرنگار) مناواں کے علاقہ میں ایک کم سن بچے کے باپ نے ساس بہو کے روز روز کے لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ اس کی بیوی بچاتے ہوئے جھلس کر شدید زخمی ہوگی ۔ بتایاگیاہے کہ جمشید ٹاون لکھو ڈیئرکا رہائشی 21سالہ علی اعجاز مقامی فیکٹر ی میں کام کرتا تھا۔ اس کی دوسال قبل ایک رشتے دار کی بیٹی آمنہ بی بی سے شادی ہوئی اور وہ ایک ماہ کے بچے کا باپ تھا ۔ والدہ ممتاز بیگم اور بیوی آمنہ میں روز جھگڑا ہوتا تھا۔ علی اعجاز نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ اس کی بیوی آمنہ بی بی اسے بچانے کیلئے آگے بڑھی تو وہ بھی بچاتے ہوئے بری طرح جھلس گئی۔ متوفی 48 گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہا۔ بیوی آمنہ بی بی کی ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بیوہ نے الزام لگایاہے کہ اس کے خاوند کو اس کی ماں نے ہی جلایا ہے۔پولیس نے متوفی کی والدہ ممتاز بیگم کے خلاف درج کرلیا ۔

مزید : علاقائی


loading...