پولیس کی نئی وردی پہن کر ڈاکو ؤں کی پہلی واردات

پولیس کی نئی وردی پہن کر ڈاکو ؤں کی پہلی واردات

فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹاؤن کے قریب لاہور پولیس کی نئی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے بیرون ملک سے آنے والے شہری قیصر ندیم کی فیملی کو لوٹ لیا۔ ڈاکو غیر ملکی کرنسی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کا رہائشی قیصر ندیم اپنی فیملی کے ہمراہ ائیر پورٹ سے کار پر سوار ہو کر گوجرانوالہ جا رہا تھا جب وہ رچنا ٹاؤن کے قریب پہنچا تو کار سوار ڈاکو لاہور پولیس کی نئی وردی اور وارڈن پولیس کی وردی میں ملبوس سامنے آ گئے، اسلحہ تان کر جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ کے منیجر حبیب اللہ اور کیشئر محسن رضا کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو چھ لاکھ دس ہزار روپے کی رقم چھین کر لے گئے ۔ ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری کو گن پوائنٹ پر روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو چار لاکھ کی رقم لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے اعجاز محبوب کے سٹور میں داخل ہو کر پانچ لاکھ روپے کا سامان لوٹ کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

لاہور(خبر نگار )صوبائی دارالحکومت میں ڈیفنس سی کے علا قہ میں چارڈاکو جا وید کے گھر سے 5لا کھ 60ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ جوہر ٹاؤن میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک خاتون زوہرہ بی بی سے 80 ہزار روپے،موبائل فون سیٹ چھین لیا۔ماڈل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں طارق کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ85ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ملت پا ر ک کے علا قہ میں دو ڈاکو سعید کے گھر سے اہلخانہ کو یر غما ل بنا کر2لا کھ68ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،چار عدد موبائل فو ن اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ منا واں کے علا قہ میں ڈاکو بجلی کا بل چیک کرنے کے بہانے ایک شہری عاصم علی کے گھر میں گھس گئے اور عاصم علی کی فیملی کو یرغمال بنا کرایک لاکھ 25ہزار کی نقد ی اور طلائی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔با دامی با غ کے علا قہ میں دو ڈاکو آ صف گجر کے گھر سے اہلخانہ کو یر غما ل بنا کر3لا کھ60ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ٹا ؤ ن شپ میں خر م کی فیملی کو یر غما ل بنا کر45ہز ار کی نقدی اورچار عدد مو با ئل فو ن لوٹ لئے۔ با ٹا پو ر میں فا روق،وحد ت کا لو نی میں حمز ہ کی گاڑیاں اورما ڈل ٹاؤن میں بشیر،راوی روڈ میں عمر ان،بھا ٹی گیٹ کے علا قہ میں رشید اوربر کی میں فہد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...