بیدیاں روڈ خود کش دھماکہ، فضا سوگوار، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

بیدیاں روڈ خود کش دھماکہ، فضا سوگوار، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

لا ہور (کرا ئم رپورٹر) لاہور میں بیدیاں روڈ پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار ہے، لاہور میں مختلف مقامات پر شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ زخمیوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ جاری ہے۔ دریں اثنالاہوردھماکہ میں وین ڈرائیور سے آخری بار گفتگو کرنے والا شخص بھی زیر حراست لے لیا گیا ہے۔ ڈرائیورعثمان اور اس سے آخری بار فون پر رابطہ کرنے والے دکاندار یعقوب کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ ڈرائیور نے اسپئیر پارٹس کے مالک کو وین میں گیس لیکیج کا مسئلہ بتایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے سے چند منٹ پہلے ہی وین کے ڈرائیور نے گیس ڈلوائی اور محفوظ پورہ میں پٹرول پمپ پر وین دس منٹ کھڑی رہی۔ دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ڈرائیورسمیت تین افراد کوگرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...