ان شہد اء پر ناز ہے جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دیں : مشتاق سکھیرا

ان شہد اء پر ناز ہے جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دیں : مشتاق سکھیرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں گزشتہ روزآئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں میری تعیناتی کا دورانیہ بہت مختصر رہا ہے ۔مجھے فخر ہے کہ میں پنجاب پولیس کا کمانڈر ہوں ، مجھے فخر ہے ان شہداء پہ جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دیں میرا اور آپ کا سر فخر سے بلند کیا ،اپنی جانیں قربانیں قربان کر کے آپ کے اور میرے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کیا ، میں شہیدوں کے بچوں اور والدین کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، وہ قومیں جو اپنے محسنوں کی قدر نہیں کرتیں یا انہیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتی جو ان کی قربانیوں کو نظر انداز کرتی ہیں وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتی ، آپ لوگ جو یہاں موجود ہیں اپنا ایک مشن بنا لیں کہ جن لوگوں نے اس ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ہیں ان کی عزت ہم سب پر فرض ہیں، ان کے بچے اور ان کے خاندان ہمارے اپنے خاندان اور بچے ہیں ، میرے ذمہ اس محکمے کا سربراہ ہونے کے ناطے یہ ذمہ داری تھی کہ میں آپ کو اس قابل بناؤں کہ آپ اس معاشرہ میں فخر کے ساتھ سر اُٹھا کر اپنی زندگی بسر کر سکیں ، دوسری طرف میں نے عوام کو بھی دیکھنا تھا کہ جو لوگ تھانہ میں آئیں ان کے ساتھ اچھاسلوک ہو ، ان کے ساتھ عزت اور پیار سے پیش آیا جائے ، ان کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی جائے اس کے لیے میں نے ایک لائحہ عمل تیار کیا ، میں آپ سب سے یہ امید رکھتا ہوں کہ آپ کی ویل فیئر کے لیے جو کچھ میں نے کیا کہ آپ نے اس کو ذہن میں رکھ کر عوامی خدمت کرنی ہے اور عوام کی حفاظت کو اپنا مشن بنانا ہے ،آپ لوگوں کی محکمہ پولیس میں شمولیت اللہ تعالی کا ایک خاص کرم ہے کہ اس وردی میں یہ آپ کو موقع مل رہا ہے کہ آپ اس جماعت میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس وردی کے ذریعے اپنی جھولی نیکیوں سے بھر لیں اور اس کو بخشش کا ذریعہ بنا لیں ، انصاف کے رستے کو اپناتے ہوئے لوگوں کے مسائل کو حل کریں ، میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ آپ کے ساتھی اور معاشرہ آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھے گا ، شہید فنڈ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے تعاون سے اپ گریڈ کیا گیا ، اب میرا سر بھی فخر سے بلند ہوگیاہے کہ یہ جو راہ حق کے شہداء ہیں ان کے خاندان عزت سے زندگی گزار سکیں گے ، میں اس حوالہ سے بہت مطمئن ہو کر جا رہا ہوں ، لوگوں کی عزت کریں جو لوگ تھانہ میںآتے ہیں ان سے پیار محبت سے پیش آئیں ، میں آپ کے لیے دعا گوں ہوں،اور انہوں نے اپنے پرتپاک استقبال کرنے ،اچھے الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا،یہ اظہار انہوں نے پولیس لائنز فیصل آباد میں اپنے اعزاز میں الوداعی دربارپرکیا۔بعد ازاں آخر میں جناب آئی جی پنجاب نے تمام افسران و ملازمان کے ساتھ مل کر" کھانا" میں شرکت کی ۔
مشتاق سکھیرا

مزید :

علاقائی -