پانچویں اورآٹھویں کے پیپرز کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری

پانچویں اورآٹھویں کے پیپرز کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے پانچویں اورآٹھویں جماعت کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے شیڈول جاری کردیا۔ایک پیپر ری چیک کرانے کی فیس 50 روپے رکھی گئی ہے۔طلباء پیپر ری چیک کرانے کیلئے 20 اپریل تک درخواستیں جمع کراسکیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پیک حکام نے پانچویں اورآٹھویں جماعت کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے ۔جس کے مطابق درخواستیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں جمع ہونگی۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی 29 اپریل تک پیپر ری چیک کرنے کے بعد پیک حکام کو آگاہ کریگی۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن ری چیکنگ کی تصدیق کے بعد 6 مئی کو بچوں کو رزلٹ جاری کریگااور اس کے بعد تصدیق شدہ رزلٹ 15 مئی تک گزٹ میں شامل کردیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...