شامی عوام پر بشار انتظامیہ کا کیمیائی حملہ قتل عام ہے:سراج الحق

شامی عوام پر بشار انتظامیہ کا کیمیائی حملہ قتل عام ہے:سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ شامی عوام پر بشار انتظامیہ کا کیمیائی حملہ انسانیت کا قتل عام ہے، عالمی برادری فوری اور سخت نوٹس لے۔ استعماری طاقتیں شام اور عراق میں خانہ جنگی کی آگ پر مزید تیل چھڑک رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی استعمار ایک بار پھر عالم اسلام بالخصوص مشرق وسطیٰ کو تقسیم در تقسیم کرنے پر تلا ہوا ہے۔ پورے خطے کو علاقائی، نسلی اور مذہبی تعصبات کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے۔ عراق کو تین اور شام کو پانچ ٹکڑیوں میں تقسیم کیا جاچکا ہے۔یمن اور لیبیا میں بھی خانہ جنگی کی آگ بھڑکائی جاچکی ہے اور اسلحے کے عالمی اور علاقائی بیوپاری جنگ کی آگ بجھنے نہیں دے رہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گزشتہ چھ سالوں میں بشار الاسد انتظامیہ نے لاکھوں بے گناہ شہری شہید اور ایک کروڑ سے زیادہ افراد کے خاندانوں کو ہجرت کی خاک چھاننے پر مجبور کردیا ہے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -