ہائیکورٹ کا توہین عدالت کی 100سے زائد درخواستوں پر اظہار تعجب

ہائیکورٹ کا توہین عدالت کی 100سے زائد درخواستوں پر اظہار تعجب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیراکے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرریمارکس دیئے ہیں کہ واحد آئی جی ہیں جن کے خلاف سنچری سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائرہوچکی ہیں، حکم عدولی پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئی جی سے 10 اپریل کورپورٹ طلب کرلی ہے۔جسٹس علی باقرنجفی نے پولیس انسپکٹراحمدعدنان کی درخواست پرسماعت شروع کی تودرخواست گزارنے موقف اختیارکیاکہ اس کا15فروری 2017ء کوفیصل آبادریجن سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ تبادلہ کیاگیا۔میڈیکل ان فٹ ہونے کے باوجوداس کی تعیناتی کی گئی۔عدالتی حکم کے باوجود آئی جی پنجاب نے تبادلہ کی زیرالتواء درخواست پرفیصلہ نہیں کیا۔

اظہار برہمی

مزید : علاقائی


loading...