پلاٹوں میں گھپلا،عبدالعلیم خان سمیت4 افراد کیخلاف درخواست

پلاٹوں میں گھپلا،عبدالعلیم خان سمیت4 افراد کیخلاف درخواست

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں 4پلاٹوں کی رقم مبینہ طورپرخوردبردکرنے پر پاک ویوولاز ہاؤسنگ سکیم ٹھوکرنیاز بیگ کے مالک عبدالعلیم خان سمیت 4افرادکے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم کی عدالت میں شہری محمدبشیرنے موقف اختیا رکیا ہے کہ اس کابیٹا عزیز سعودی عرب میں مقیم ہے جس نے پاک ویوولاز ہاؤسنگ سیکم کااشتہار دیکھ کر4پلاٹ خریدے اورکئی سالوں سے پلاٹوں کی اقساط اداکررہاتھا۔چاروں پلاٹوں کی قیمت 19لاکھ روپے بنی جو اس کے بیٹے نے اداکردی، درخواست گزارشہری نے الزام عائدکیاہے کہ پلاٹوں پر قبضے کے لئے دئیے گئے کاغذات بھی جعلی تھے جبکہ دی گئی دستاویزات بھی جعلی نکلی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...