پاکستان انجینئرنگ کونسل کی رجسٹریشن پالیسی 2017 چیلنج

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی رجسٹریشن پالیسی 2017 چیلنج

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے روبرو پاکستان انجینئرنگ کونسل کی رجسٹریشن پالیسی 2017 چیلنج کر دی گئی ہے، عدالت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس شاہد وحید نے میسرز یعقوب کنسٹرکشن کمپنی کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ انجینئرنگ کونسل کی رجسٹریشن پالیسی کی دفعہ 3،4 اور 5کالعدم کی جائیں اور ہر نئے انجینئر کی میرٹ پر رجسٹریشن کرنے کا حکم دیا جائے۔

چیلنج

مزید : علاقائی


loading...