ججوں کی تعداد بڑھانے کی درخواست ،وزارت قانون سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی درخواست پر وزارت قانون سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل میں کہا کہ پنجاب کی آبادی 10 کروڑ کے قریب ہے اور یہاں پر 60 ججز فرائض انجام دے رہے ہیں، درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزارت قانون کو لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کے لئے قانون سازی کا کہا جائے۔