ملٹری کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف مظاہرہ
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) ملٹری کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے محکمہ کوآپریٹو اور سوسائٹی کے الیکشن میں مداخلت پر غازی الدین بابر کے خلاف نعرے بازی کی،لاہور ہائیکورٹ کے جی پی او گیٹ پر ملٹری کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی، مظاہرے میں مظاہرے میں الخدمت انصاف گروپ کے صدارتی امیدوار عمران سندھو، شیخ نوید، عمر بن حسین، امین بیگ، رانا ممتاز، کامران بٹ، جنید حسن، شیخ فیضان اور دیگر نے شرکت کی۔
مظاہرہ