شہری کی عدم بازیابی کے خلاف دائردرخواست پر سی سی پی او طلب

شہری کی عدم بازیابی کے خلاف دائردرخواست پر سی سی پی او طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی عدم بازیابی کے خلاف دائردرخواست پر سی سی پی او امین وینس کو 13 اپریل کو طلب کر لیاہے، جسٹس سردار احمد نعیم نے حاجی اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مانگا منڈی میں سیاسی مخالفین کے قبضے سے پلاٹ بچانے کے لئے نصیر بابر کو سکیورٹی گارڈ رکھا، سیاسی مخالفین نے سکیورٹی گارڈ نصیر بابر کو اغواء کر رکھا ہے، مانگا منڈی پولیس بھی سیاسی مخالفین سے مل کرپلاٹ پر قبضہ کروانا چاہتی ہے، مغوی سکیورٹی گارڈ کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

عدم بازیابی

مزید : علاقائی


loading...