مصالحتی مرکز کی نئی عدالت کنزیومر کو رٹ کے کمرے میں منتقل

مصالحتی مرکز کی نئی عدالت کنزیومر کو رٹ کے کمرے میں منتقل

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو میں بنائی جانے والی مصالحتی عدالت کو ایک کمرہ الاٹ کرکے اس کو دیگر دومصالحتی عدالتوں کے ساتھ جوڑ دیا گیا جبکہ کنزیومر کورٹ اور ٹریڈ مارک کورٹ کو اگلے کمروں میں منتقل ہونے کی وجہ سے دیگر عدالتوں کے 3رجسٹراروں کو بھی اپنے کمرے خالی کرنے پڑ گئے ہیں۔ عدالتیں منتقل ہونے کی وجہ سے جوڈیشل کمپلیکس میں بیٹھے کنزیومر کورٹ کے رجسٹرار آصف نذیر،بینک جرائم کورٹ کے رجسٹرار میاں فیاض اور احتساب عدالت کے رجسٹرار محمد ذیشان سے ان کے کمرے خالی کرالئے گئے۔

نئی عدالت

مزید : علاقائی


loading...