پانامہ کیس فیصلہ محفوظ ہونے سے سیاسی سٹہ بازی شروع ہو گئی،بابر اعوان
لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ پاناماکیس کا فیصلہ جلد ہو جانا چاہیے ، پاناما کا فیصلہ محفوظ ہونے سے ملک میں سیاسی سٹے بازی شروع ہو گئی ہے،حکومت کی گڈ گورننس کا حال یہ ہے کہ ٹماٹر کے لئے عوام کی لائنیں لگی ہوئی ہیں جو سبزیاں ماضی میں اضافی ہونے پر جانوروں کو ڈالی جاتی تھیں وہی آج عوام لائنوں میں لگ کر خریدنے پر مجبور ہیں۔لاہور ہائی کورٹ بار کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاناماکیس میں ملوث افراد کی موجودگی میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔