کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی،ناکافی شواہد پر دو مکان مالکان بری
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی میں ملوث دو مکان مالکان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیاجبکہ ایک کو اعتراف جرم پر 50ہزار کے مچلکوں کے عوض ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھیج دیاہے۔