علا مہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں کی بھرمار ‘ مسافر پریشان
لاہور (سپیشل رپورٹر) علا مہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں کی بھرمار سے مسافر پریشان، انٹرنیشنل لاؤنج میں چوہے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں کی بھرمار سے مسافر پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ائیرپورٹ میں چوہے کھلے عام دند دناتے پھرنے لگے جبکہ ائیر پورٹ انتظامیہ چوہوں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ ائیر پورٹ انٹر نیشنل لاؤنج میں چوہے کی اطلاع ملنے پر ائیر پورٹ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ کافی محنت مشقت کے بعد انتظامیہ ایک چوہا پکڑنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ ائیر پورٹ لاؤنج میں خوف و ہراس پھیلا رہا۔